Friday, April 19, 2024

چینی قونصل خانے پر حملہ ، سندھ پولیس نے بہادری کی مثالیں قائم کیں

چینی قونصل خانے پر حملہ ، سندھ پولیس  نے بہادری کی مثالیں قائم کیں
November 24, 2018
کراچی ( 92 نیوز) سندھ پولیس کی خامیوں، کوتاہیوں پر تنقید اپنی جگہ لیکن اس ادارے کی جرات اور بہادری کی داستانیں بھی زبان زد عام ہیں ۔  کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ ہوا تو جہاں جوانوں نے جان کا نذرانہ پیش کیا، وہیں افسران نے بھی صف اول کا کردار نبھایا۔ ملک و قوم نے جب بھی پکارا پولیس نے صف اول کا کردار نبھایا۔ چینی قونصلیٹ پر حملہ ہوا تو  افسران بھی میدان جنگ میں دکھائی دیے، 92 نیوز کو موصول فوٹیج میں ایس ایس پی طارق دھاریجو کو دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایس ایس پی طارق دھاریجو کا کہنا ہے کہ  گھر پر دھماکے کی آواز سن کر فوری طور پر قونصل خانے پہنچا اور ایکشن لیا۔ جمعہ کے روز حملے کےبعد بہادر خاتون ایس پی سوہائے عزیز سب سے پہلے چینی قونصلیٹ پہنچیں تھیں۔