Thursday, March 28, 2024

چینی قونصل خانہ حملہ کیس، کالعدم تنظیم کے 15 مفرور دہشت گرد اشتہاری قرار

چینی قونصل خانہ حملہ کیس، کالعدم تنظیم کے 15 مفرور دہشت گرد اشتہاری قرار
December 26, 2020

کراچی (92 نیوز) چینی قونصل خانہ حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم کے 15 مفرور دہشت گردوں کو اشتہاری قرار دے دیا۔

عدالت نے مفرور ملزموں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو اپنے خاکے آویزاں کرنے کی ہدایت کردی، تاہم گرفتار ملزمان پر 11 جنوری کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

مفرور ملزمان میں حربیار مری، علی داد بلیدی، کمانڈر شریف، راشد حسین اور سمیر شامل ہیں۔ کیس میں احمد حسنین، نادر خان، علی احمد، عبداللطیف  اور اسلم گرفتار ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے مفروروں کو سہولت فراہم کی تھی اور بارودی مواد مہیا کیا تھا۔ ملزموں کو بھارتی ایجنسی ’’ را ‘‘ نے مالی مدد فراہم کی۔

پولیس نے بتایا کہ مفرور ملزم کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطہ کیا جائے گا۔