Friday, March 29, 2024

چینی طبی ماہرین کا قومی ادارہ صحت کا دورہ، انسداد کورونا پر بریفنگ

چینی طبی ماہرین کا قومی ادارہ صحت کا دورہ، انسداد کورونا پر بریفنگ
March 29, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) چین کے طبی ماہرین نے قومی ادارہ صحت کا دورہ کیا۔ کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال اور انسداد کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے چین کی بروقت امداد، ٹیم بھیجنے پرشکریہ اداکیا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ عالمی سطح اور پاکستان میں صحت کے نظام کی دیرپا ترقی کی اشد ضرورت ہے۔ چینی سفیر ژاﺅ جنگ نے اِس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان جلد کورونا وباء پر قابو پالے گا۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کے خلاف جدوجہد میں چین اور پاکستان کی حکومتیں مسلسل رابطہ میں ہیں، پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹوڈائریکٹر نے چینی طبی ماہرین کے وفد کے تجربات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے ملک سے کورونا وائرس کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔ چینی صوبے سنکیانگ کے میڈیکل شعبے کے سربراہ نے بتایا کہ چین میں جب وباء پھوٹی تو پاکستان نے طبی امداد فراہم کی۔ دونوں ممالک دکھ سکھ کے ساتھی ہیں۔ چین نے احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے وباء پر قابو پایا۔ چینی ڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان میں کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرے گی۔