Friday, April 26, 2024

چینی صوبے سنکیانگ میں زلزلے سے پانچ افراد ہلاک متعدد زخمی

چینی صوبے سنکیانگ میں زلزلے سے پانچ افراد ہلاک متعدد زخمی
July 14, 2015
سنکیانگ(ویب ڈیسک)چین کے صوبے سنکیانگ میں زلزلے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ،بھارت میں بھی پانچ اعشاریہ آٹھ شدت  کے زلزلے  سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ امریکی جیا لوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز پشان کاؤنٹی تھا، ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت چھ اعشاریہ پانچ جبکہ زمین میں اس کی گہرائی بیس  کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث لوگ اپنے گھروں سے باہر آ گئے ہیں۔ چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ چین کے علاوہ بھارت میں بھی  پانچ اعشاریہ آٹھ شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔