Thursday, April 18, 2024

چینی صدر کے دورے سےمعیشت مضبوط ہوگی:امریکن قونصلیٹ زیکری ہارکن رائیڈر

چینی صدر کے دورے سےمعیشت مضبوط ہوگی:امریکن قونصلیٹ زیکری ہارکن رائیڈر
April 23, 2015
لاہور(92نیوز)امریکن قونصلیٹ زیکری ہارکن رائیڈر کا کہنا ہے کہ چینی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان سے معیشت مضبوط ہوگی جبکہ پاکستانیوں کے لیے ترقی کے نئے دروازے بھی کھلیں گے۔ امریکی قونصلیٹ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی سیکرٹریٹ میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو اچھے مستقبل کی امید رکھنی چاہیے چین کے صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے جس کا فائدہ پاکستان کے دوستوں کو ہوگا اور بین الاقوامی برادری کے لیے بھی یہ ایک اچھی خبر ہے۔ زیکری ہارکن رائیڈر نے مزید کہا کہ امریکہ بھی کئی شعبوں میں پارٹنرشپ کر رہا ہے اور کئی میں کرنا چاہتا ہے۔ تعلیم، سڑکوں اور انرجی کے شعبے میں تعاون کے ساتھ ووکیشنل پروگراموں میں بھی تعاون جاری رہے گا۔ چیلنجز کے باوجود سالانہ چارفیصد جی ڈی پی میں اضافہ ہو رہا ہے، ہیومن ریسورسز کا بہتر استعمال پرائیویٹ سیکٹرز کو ساتھ ملا کر ہی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووکیشنل ٹریننگ معاشی ترقی کے لیے بہت ضروری ہےاس پر فوکس کرکے ملکی بحرانوں اور بے روزگاری پر قابو پایا جا سکتا