Thursday, March 28, 2024

چینی صدر کے دورے سے پاکستان ایشین ٹائیگربننے کی راہ پر گامزن  ہوگا:احسن اقبال

چینی صدر کے دورے سے پاکستان ایشین ٹائیگربننے کی راہ پر گامزن  ہوگا:احسن اقبال
April 19, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی چن پنگ کا دورہ جنوبی ایشیاء بالخصوص پاکستان کے لئے ا نتہائی اہمیت کا حامل ہے جس سے پاکستان صحیح معنوں میں ایشین ٹائیگر بننے کی راہ پر گامزن ہو جائے گا ۔ جین کے صدر کے دو روزہ دورہ کے لئے حکومت پاکستان نے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے ،حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس دورہ کے بعد پاکستان کی معیشت کو نہ صرف سہارا ملے گا بلکہ توانائی سمیت کئی شعبوں میں ترقی کے نئے راستے تسخیر ہوں گے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وقت کی کمی کے باعث دورے کے دوران پانچ اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا جس کے بعد آنے والے دنوں میں درجنوں دیگر منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ حکومت نے پاک چائینہ اقتصادی راہ دار ی کا روٹ تبدیل کرنے کے حوالے سے افواہوں کی تردید کر تے ہوئے ایک مرتبہ پھر اعلان کیا ہے کہ روٹ تبدیل نہیں ہو گا۔