Thursday, March 28, 2024

چینی صدر کے دورہ پر بہتر انتظامات، نوازشریف کا سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین

چینی صدر کے دورہ پر بہتر انتظامات، نوازشریف کا سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین
April 30, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے چینی صدر کے دورہ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات پر سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنے تاثرات کا اظہار سکیورٹی اداروں کو لکھے گئے خط میں کیا ہے۔ خط میں وزیراعظم نے چینی صدر شی چن پنگ کے دورہ پاکستان کے دوران فوج، رینجرز، پولیس اور دیگر حساس اداروں کی اعلیٰ کارکردگی کی تعریف کی۔ انہوں نے واضح لکھا کہ چینی صدر کے دورہ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کر کے پاکستانی سکیورٹی اداروں نے اپنے آپ کو صف اول پر لاکھڑا کیا ہے، غیرمعمولی سکیورٹی انتظامات سے پاکستان کا تاثر بہتر ہو گا۔ وزیراعظم نے سکیورٹی اداروں کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اقدامات کو بھی سراہا۔