Friday, April 26, 2024

چینی صدر کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

چینی صدر کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
April 20, 2015
اسلام آباد(92نیوز)چائینیز صد ر دورہ پاکستان کے لئے پاکستان پہنچ گئے ،چینی صدر شی چن پنگ کل پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سےخطاب کریں گے، اراکین پارلیمنٹ کھڑے ہوکراورڈیسک بجا کرچینی صدرکا استقبال کریں گے۔ چینی صدرکے خطاب سے قبل دونوں ممالک کے قومی ترانےبھی بجائے جائیں گے۔ ذرائع کےمطابق پارلیمنٹ ہاوس پہنچنے پرچینی صدرکا استقبال چئیرمین سینٹ اوراسپکر قومی اسمبلی کریں گے۔ اسپیکراورچئیرمین سینٹ سے چینی صدرکی 15 منٹ کی ملاقات ہوگی۔ ملاقات کے بعد چینی صدرخطاب کیلئے قومی اسمبلی ہال میں آجائیں گے، وزیراعظم قائدایوان کی حیثیت سے چینی صدر کو خوش آمدید کہیں گے اوراراکین پارلیمنٹ کھڑے ہوکراورڈیسک بجا کران کا استقبال کریں گے۔ چینی صدرکے خطاب سے قبل دونوں ممالک کے قومی ترانےبھی بجائے جائیں گے۔ ذرائع کےمطابق چینی صدرکےخطاب کے بعد وزیراعظم نوازشریف اوراپوزیشن لیڈرخورشید شاہ شکریہ ادا کریںگے۔ اجلاس ختم ہونےکے بعد چینی صدرڈائس سے نیچے اترکرمختلف پارلیمانی لیڈرزسے ملیں گے،چینی صدرپارلیمنٹ ہاوس کوشمسی توانائی سے بجلی فراہم کرنے کے منصوبے کی تختی کی نقاب کشائی بھی کریں گے۔ ذرائع کےمطابق چینی صدراپنے خطاب میں دو طرفہ تعاون اورتعلقات علاقائی اورعالمی استحکام کے حوالے سے روشنی ڈالیں گے۔ چینی صدرپاک چین  دوستی کی خطے میں اہمیت اوراقتصدای راہداری کے منصوبے پربھی روشنی ڈالیں گے۔ چینی صدر کے خطاب میں اقتصادی راہداری کے منصوبے سے متعلق بعض حلقوں کے خدشات کا جواب بھی شامل ہو گا۔