Wednesday, April 24, 2024

چینی صدر کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب خوش آئند ہے: پاکستانی سیاسی قیادت

چینی صدر کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب خوش آئند ہے: پاکستانی سیاسی قیادت
April 22, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان کی سیاسی قیادت نے چین کے ساتھ مختلف معاہدوں اور چینی صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف سیاسی رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کم کرنے میں مدد ملے گی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کے تعاون سے پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکے گا۔ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ اکنامک کوریڈور منصوبے سے چین کو زیادہ اور فوری فائدہ ہو گا۔ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ دوستی کے سفر کی بنیاد ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی۔ یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ سینیٹر رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ جن منصوبوں پر دستخط ہوئے ان کے ذریعے پاکستان کے مسائل ختم ہو جائیں گے۔ سیاسی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ چین کا ساتھ دیا۔ چین کو بھی چاہئے کہ مشکل وقت میں مدد کرے۔