چینی صدر کا سانحہ کوئٹہ پر اظہار افسوس
بیجنگ(ویب ڈیسک)چین کے صدر شی جن پنگ نے پاکستانی ہم منصب صدر ممنون حسین سے سانحہ کوئٹہ پر اظہار افسوس کیا ہے ۔
چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے اپنے پاکستان ہم منصب سے سانحہ کوئٹہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی میں جاں بحق ہونیوالوں کے خاندان کے ساتھ ہم اظہار افسوس کرتے ہیں ،ہمیں ان کے ساتھ گہری ہمدردی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کوئٹہ میں ہونیوالی اس دہشتگردی کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔
چینی صدر نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے استحکام اور تحفط کے لیے کی جانے والی اس کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔