Friday, March 29, 2024

چینی صدر کا دورہ پاکستان معاشی نقشہ تبدیل کر دے گا :خواجہ آصف

چینی صدر کا دورہ پاکستان معاشی نقشہ تبدیل کر دے گا :خواجہ آصف
April 20, 2015
اسلام آباد(92نیوز)خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چین کے صدر کا دورہ پاکستان معاشی نقشہ تبدیل کر دے گا ، دورے کے خطے پر دورس اثرات مرتب ہونگے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت چین کو گرم پانیوں تک رسائی حاصل ہو جائے گی ۔ عملی روپ دھارنے والا اقتصادی پیکیج چین کی بہترین خارجہ پالیسی کا عکاس ہے  چین، پاکستان، افغانستان اور خطے کو جوڑنے کا سبب بنے گا جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ تین سال میں آٹھ ہزار تین سو میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئے گی۔ اندھیرے دور کرنے کے وعدے پورے کرنے کا وقت آگیا ہے