Wednesday, April 24, 2024

چینی صدر کا دورہ پاکستان حتمی ہے: تسنیم اسلم

چینی صدر کا دورہ پاکستان حتمی ہے: تسنیم اسلم
March 26, 2015
اسلام آباد(92نیوز)ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر متنازع علاقہ ہے،کشمیری بھارتی شہری نہیں۔ آسیہ اندرابی واقعے سے کشمیریوں کے پاکستان کیلئے جذبات سامنے آئے۔ ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام نے کرنا ہے۔ سمجھوتا ایکسپریس واقعے کے مجرم  ابھی تک آزاد پھررہے ہیں اورمتاثرین ابھی تک انصاف کے منتظر ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قوانین میں سزائے موت کی ممانعت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان حتمی ہے تاہم تاریخ طے نہیں ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  سعودی عرب نے یمن کی صورتحال کے حوالے سے رابطہ کیا ہے، یمن میں پاک مشن بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔