Friday, March 29, 2024

چینی صدر کا دورہ پاکستان اگلے ماہ کے وسط میں متوقع

چینی صدر کا دورہ پاکستان اگلے ماہ کے وسط میں متوقع
March 27, 2015
اسلام آباد(92نیوز)چین کے صدر کا دورہ پاکستان کے متعلق ایک بار پھر قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں ۔ صدر ژی جن پنگ کے دورہ پاکستان کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں۔ حکومت نے صدر ژی جن پنگ کے دورہ کے موقع پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہےاورصدر ژی جن پنگ مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ چین کے صدر ژی جن پنگ کے دورہ کا حکام کو بھی  شدت سے انتظار ہے۔ چینی صدر کا دورہ پچھلے سال اگست میں متوقع تھا لیکن دھرنوں اور سیاسی محاذ آرائی کے باعث دونوں حکومتوں کی باہمی مشاورت سے ملتوی کر دیا گیا۔ اس کے بعد یوم پاکستان کے موقع پر صدرژی جن پنگ کے دورہ کی توقع کی جا رہی تھی، لیکن شیڈول طے نہ پایا۔ اب ایک بار پھر چین کے صدر کے دورہ پاکستان اور شایان شان استقبال کی تیاریاں شرودع کر دی گئی ہیں۔ چینی صدر کی اپریل کے دوسرے ہفتے میں آمد متوقع ہے۔