Saturday, May 4, 2024

چینی صدر کا دورہ انٹرنیشنل میڈیا کی نظرمیں

چینی صدر کا دورہ انٹرنیشنل میڈیا کی نظرمیں
April 20, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وائس آف امریکہ کے مطابق  چینی صدر شی چن پنگ کادورہ پاکستان خطے کی اقتصادی ترقی کا رخ بدلنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔امریکی ٹی وی سی این این نے چینی صدر کے طیارے کی اسلام آباد میں لینڈنگ کی خبر بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کی۔ برطانوی اخبار گارڈین کا کہنا ہے کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان کا مقصد پاکستان میں جاری توانائی بحران کا خاتمہ اور پاکستان کو خطے میں اقتصادی طور پر مضبوط بنا نا ہے۔ چین سنٹرل اور جنوبی ایشیا میں تجارت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں قدم جما کر خطے میں بھارت اور امریکہ کا اثرو رسوخ کم کر دے گا۔ ٹائمز آف انڈیا  کی رپورٹ کے مطابق چینی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر پچاس ارب ڈالرز کے معاہدے متوقع ہیں۔ جس سے پاکستان اقتصادی طور پر مضبوط ہو جائے گااور پاکستان میں چین کا اثرو رسوخ مزید بڑھ جائے گا۔ بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں توانائی بحران کے خاتمے کے لئے جتنی کوششیں چین نے کی ہیں اتنی امریکہ نے کبھی نہیں کیں ۔۔ بی بی سی کے مطابق  چینی سرمایہ کاری سے پاکستان کو توانائی بحران کے حل میں مدد ملے گی۔