Friday, April 19, 2024

چینی صدر نےضرب عضب کے نتائج کو گیم چینجر قرار دیا

چینی صدر نےضرب عضب کے نتائج کو گیم چینجر قرار دیا
April 20, 2015
اسلام آباد(92نیوز)چین کے صدر شی جن پنگ نے ضرب عضب کے نتائج کو پاک فوج کی طرف سے گیم چینجر قرار دیا ۔ انہوں نے پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کاونٹرٹیررازم سے علاقے میں امن اور استحکام آئے گا ۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق ان خیالات کا اظہار مہمان صدر شی جن پنگ نے مسلح ا فواج کے سربراہان سے ملاقات کے دوران کیا ۔ چین کے صدر نے اپنے تعریفی ریمارکس میں کہا کہ ضرب عضب کی وجہ سے ملک میں معاشی استحکام اور امن آئے گا ۔ مہمان صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھر پور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی cheif