Saturday, May 11, 2024

چینی صدر نے فوج کو جنگ کیلئے تیار رہنے کا حکم دے دیا ، برطانوی میڈیا کا دعوی

چینی صدر نے فوج کو جنگ کیلئے تیار رہنے کا حکم دے دیا ، برطانوی میڈیا کا دعوی
January 6, 2021

لندن (92 نیوز) برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے فوج کو جنگ کیلئے تیار رہنے کا حکم دے دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے رواں ہفتے چینی فوج کو جنگ کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا تھا۔ چینی صدر نے موبلائزیشن آرڈر پر سوموار کو دستخط کئے تھے۔ چینی صدر نے حکم دیا تھا کہ فوج حقیقی جنگی ماحول میں اپنی تیاری جاری رکھیں۔ چین کی ملٹری کمیشن کی ویب سائیٹ پر چینی صدر کا بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کسی بھی قسم کی جنگی مشق کو حقیقی صورتحال کے تناظر میں جاری رکھا جائے۔