Friday, April 19, 2024

چینی صدر شی چن پنگ سے پاکستان کی دینی و سیاسی جماعتوں کے رہنما ملاقاتیں کریں گے

چینی صدر شی چن پنگ سے پاکستان کی دینی و سیاسی جماعتوں کے رہنما ملاقاتیں کریں گے
April 19, 2015
اسلام آباد(92نیوز)چینی صدرشی جن پنگ کی آمد کے بعد پیر کو پاکستان کی  سیاسی و دینی جماعتوں کے رہنما ملاقاتیں کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری  کراچی سے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں وہ شیری رحمان کے ہمراہ چینی صدر سے ملاقات کریں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین اور مشاہد حسین، جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت  بلوچ میاں اسلم کے ہمراہ چینی صدر سے ملیں گے۔ جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سینیٹر طلحہ محمود بھی چین کے صدر سے ملاقات کریں گے۔