Friday, April 26, 2024

چینی صدر شی جن پنگ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے

چینی صدر شی جن پنگ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے
August 13, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) چینی صدر شی جن پنگ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق چینی صدر کے دورے کی تاریخوں کا تعین کیا جا رہا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے بعد چینی صدر پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ ہوں گے۔ چینی صدر کے دورے میں سی پیک کے لئے مزید سرمایہ کاری اور نئے منصوبوں کا اعلان ہو گا۔ صدر شی جن پنگ کا پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب بھی متوقع ہے۔