Sunday, September 8, 2024

چینی صدر ریاض پہنچ گئے ، سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے استقبال کیا

چینی صدر ریاض پہنچ گئے ، سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے استقبال کیا
January 19, 2016
ریاض(ویب ڈیسک)چین کے صدر شی جن پنگ سعودی عرب پہنچ گئے چینی صدر اس غیرمعمولی دورہ میں سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق سعودی عرب ایران کشیدگی کم کرنے کے لئے  پاکستان  کے بعد چین بھی میدان میں آ گیا چینی صدرشی جن پنگ منگل  کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچے  تو  سعودی فرماں رواں شاہ سلمان نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر  چینی  صدر کو خصوصی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ چینی صدرشاہ سلمان سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ امور اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا  جائےگا چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جمہوریہ   چین کے  دونوں ممالک کے  ساتھ  معاشی اور اسٹرٹیجک تعلقات ہیں  حالیہ   کشیدگی میں  وہ کسی  ملک کا ساتھ نہیں دیں گے ۔ واضح رہے کہ کسی بھی  چینی  صدر کا پچھلے سات سال میں یہ پہلا دورہ  سعودی عرب ہے۔