Tuesday, April 23, 2024

چینی صدر اور وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا

چینی صدر اور وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا
April 20, 2015
  اسلام آباد(92نیوز)چینی صدر اور وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ امن اور سلامتی کے لئے عملی اقدامات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق چینی صدر شی چن پنگ کی وزیر اعظم نواز شریف سے مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے  کے مطابق دونوں ممالک دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تعاون کو فروغ دیں گے۔ پاکستان اور چین کی سلامتی کے معاملات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں خطے میں پائیدار امن اور سلامتی کے لئے دونوں ممالک عملی اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے امور میں تعاون کو مضبوط بنائیں گے۔ چین دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خلائی تحقیق میں بھی پاکستان کی مدد کرے گا۔