Friday, April 26, 2024

چینی شہر ہربن میں2000سنو مین سب کی توجہ کا مرکز

چینی شہر ہربن میں2000سنو مین سب کی توجہ کا مرکز
January 10, 2018

ہربن (92 نیوز) چین کے سرد ترین مقام ہربن میں برف سے بنائے گئے دو ہزار سنو مین سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

چینی شہر ہربن میں سیر سپاٹے کیلئے آئے لوگوں پر اس وقت خوشگوار حیرت طاری ہوگئی جب انہیں شوخ رنگوں سے سجے دو ہزار سنو مین کے مجسمے نظر آئے۔

ہر سنو مین کا انداز مختلف ایک دوسرے سے مختلف تھا۔ کسی کو رنگ برنگی ٹوپیاں تو کسی پر بوٹائی اور سکارف سے مزین کیا گیا تھا۔

ایک طرف شہری جہاں ان سنو مین سے لطف اندوز سے ہورہے تھے وہیں دوسری طرف کچھ لوگوں نے پیرا سکئینگ ،سنو بورڈنگ اور سلائیدنگ سے دل بہلانے کو ترجیح دی۔