Saturday, May 18, 2024

چینی شہر گوانگزو میں 8روز سے پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

چینی شہر گوانگزو میں 8روز سے پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
August 6, 2018
لاہور ( 92 نیوز) چین میں پھنسے پاکستانیوں کو لے  کرنجی ایئر لائن کی پرواز لاہور پہنچ گئی  ،  پرواز میں 214 پاکستانی سوار تھے جن  میں بچے بھی شامل تھے ۔نجی ایئرلائن کی بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کے باعث یہ مسافر چین کے ایئرپورٹ گوانزو میں پھنس گئے تھے ۔ چینل 92 نیوز کی کوششیں رنگ لے آئیں  ، چین  میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ،پاکستانی مسافر گزشتہ آٹھ روز سے چین کے ایئر پورٹ گوانزو پر پھنسے تھے ۔ لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر پاکستانیوں نے  جہاں مشکلات کا ذکر کیا وہیں چیف جسٹس کا نوٹس لینے پر بھی شکریہ ادا کیا  ۔ واضح رہے کہ سول ایوی ایشن کی جانب سے نجی ایئر لائن  کی غیر ملکی پروازوں پر پابندی عائد کئے جانے کے باعث پاکستانی چین کے ایئر پورٹ گوانزو پر پھنس گئے تھے  تاہم خبر میڈیا کی زینت بنی تو شور اٹھا اور بالآخر نوٹس لئے گئے ۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار نے چین میں پھنسنے والے پاکستانیوں کی خبر کا نوٹس لیا اور حکومت کو فوری طور پر اقدامات کرنے کا کہا جس پر حکومت حرکت میں آئی جبکہ چین میں پاکستانی سفارتخانہ  بھی ان پاکستانیوں تک پہنچا۔ پاکستان  پہنچنے والے افراد میں 29بچے بھی شامل ہیں ۔