Friday, April 26, 2024

چینی سفیر کی وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات ،چین کے صدر کی طرف سے تہنیتی خط پہنچایا

چینی سفیر کی وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات ،چین کے صدر کی طرف سے تہنیتی خط پہنچایا
April 30, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)چین کے سفیرکی وزیراعظم نوازشریف سےملاقات ،چین کے صدرکی طرف سے تہنیتی پیغام کا خط بھی پہنچایا۔ چینی صدر شی جن پنگ نے خط میں کہا ہے اسلام آباد میں گرمجوشی اورپرتپاک استقبال ان کی زندگی کے یادگار لمحات تھے اوروہ حکومت پاکستان اورعوام کےمشکورہیں۔ وزیراعظم نے چینی صدرکےلیےفول پروف سیکورٹی انتظامات کےلیے فوج، رینجرز، پولیس اورحساس اداروں کوخراج تحسین پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چین کے سفیر سن ویڈانگ نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور  چین کے صدر کی طرف سے اظہار تشکر کا خط بھی دیا۔ خط میں چین کے صدر نے پاکستان میں ان کے دورہ کو کامیاب بنانے کے لیے حکومتی انتظامات کو سراہا اور کہا کہ وہ گرمجوشی سے استقبال ہونے پر بھی حکومت اور پاکستانی عوام کے مشکور ہیں ۔ چینی صدر نےپاکستان سے دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک آئرن برادرز ہیں ،اورچفن اقتصادی راہداری کو کامیاب ہوتے دیکھنا چاہتا ہے۔ ذرائع کےمطابق چینی صدرکےخط کےبعد وزیراعظم نوازشریف نے فوج، رینجرز، پولیس اورحساس اداروں کوخط لکھا ہے جس میں چینی صدرکےدورہ کےموقع پرفول پروف سیکورٹی انتظامات کرنےپرخراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کاکہنا تھا کہ غیرمعمولی سیکورٹی انتظامات سےپاکستان کا تاثربہترہوگا۔ وزیراعظم نے سیکورٹی اداروں کودہشت گردی کےخلاف جنگ میں اقدامات پربھی سراہا۔