Saturday, April 20, 2024

چینی سفیر کی آرمی چیف ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے الگ الگ ملاقاتیں

چینی سفیر کی آرمی چیف ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے الگ الگ ملاقاتیں
May 21, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) چینی سفیر ژاؤ جنگ نے جی ایچ کیو کا دورہ  کیا ، چینی سفیر نےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف سے الگ الگ ملاقاتیں  کیں ، علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر ژاؤ جنگ نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا ، چینی سفیر نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  چینی سفیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات  کی ، اس موقع پر علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی ۔