Sunday, September 8, 2024

چینی سفارتخانے نے تمام فریقین کو سی پیک منصوبے پر اتفاق رائے سے اختلافات ختم کرنے کا مشورہ دیدیا

چینی سفارتخانے نے تمام فریقین کو سی پیک منصوبے پر اتفاق رائے سے اختلافات ختم کرنے کا مشورہ دیدیا
January 9, 2016
اسلام آباد(92نیوز)چین نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام متعلقہ فریقین پاک چین اقتصادی راہداری پر بہتر رابطے اور اتفاق رائے سے اختلافات ختم کریں یہ منصوبہ مجموعی طور پر پورے پاکستان کیلئے فائدہ مند ہے ۔ تفصیلات کےمطابق حزب اختلاف سمیت متعدد سیاسی جماعتوں کی طرف سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر شدید تحفظات کے اظہار کے بعد پہلی مرتبہ چینی سفارتخانے نے اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے چینی سفارتخانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کو توقع ہے کہ پاکستان میں متعلقہ فریقین پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر مضبوط رابطوں اور ہم آہنگی سے سازگار حالات پیدا کرینگےتاکہ منصوبہ مکمل کیا جا سکے چینی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ راہداری منصوبے پر حالیہ بیانات کے بعد یہ بتانا ضروری ہے کہ اس منصوبے کو دونوں ملکوں کے عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے  یہ منصوبہ دونوں ممالک کے اتفاق رائے سے تشکیل دیا گیا تھا۔ اقتصادی راہداری منصوبہ پورے پاکستان کیلئے ہے اور اس سے پاکستانی عوام کو ترقی اور  خوشحالی ملے گی ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان سے ملکر اقتصادی راہداری کے تمام منصوبوں کی تکمیل کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کو تیار ہے تاکہ دونوں ملکوں کے عوام کو فوائد مل سکیں۔