Friday, April 19, 2024

چینی ستر روپے میں ملے گی یا اڑسٹھ روپے فی کلو؟ کنفیوژن برقرار

چینی ستر روپے میں ملے گی یا اڑسٹھ روپے فی کلو؟ کنفیوژن برقرار
February 12, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) چینی ستر روپے میں ملے گی یا اڑسٹھ روپے فی کلو؟ حکومت کے ریلیف پیکیج کے اعلان کے بعد کنفیوژن برقرار ہے۔ چینی70 کی یا 68 کی یہ وہ سوال ہے جس پر عوام تو پریشان ہیں ہی حکومت  بھی کنفیوژن کا شکار ہے ۔ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے طویل اجلاس کے بعد پریس کانفرنس  کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے میڈیا کو بتایا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی سستی کر کے نرخ 70 روپے فی کلو کر دیئے گئے ہیں جبکہ آج مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے قومی اسمبلی میں بتایا کہ چینی 68 روپے میں  فروخت کر رہے ہیں۔ حکومت کی اس کنفیوژن پر عوام سوال اٹھا رہے ہیں کہ حکومتی ریلیف پیکیج سے پہلے بھی یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 68 روپے فی کلو دستیاب تھی ۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی کی بات تسلیم کر لی جائے تو چینی پہلے سے دو روپے مہنگی ہو جائے گی۔ اگر مشیر خزانہ کا مؤقف مانیں تو پھر حکومت نے سستا کیا کیا ہے۔؟