Friday, April 26, 2024

چینی سائنسدانوں نے بجلی سے چلنے والا رکشہ تیار کرلیا

چینی سائنسدانوں نے بجلی سے چلنے والا رکشہ تیار کرلیا
March 9, 2017
بنکاک  ( ویب ڈیسک ) رکشے کے شور سے  اب سب  کی جان چھوٹنے والی ہے جبکہ غریبوں کی اس سواری کو مزید سستا بھی کر دیا گیا ہے ۔ یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے چین کے سائنسدانوں نے جنہوں نے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں جاری ٹیکنالوجی کی نمائش ’’سیٹا‘‘ میں ایسا رکشہ پیش کیا ہے جو بجلی سے چلے گا ۔ عام رکشے سے کسی حد تک مماثلت کا حامل یہ رکشہ پٹرول و گیس کے بجائے بجلی پر چلے گا جسکے باعث نا صرف شور میں کمی ہوگی بلکہ فیول کا خرچ بھی نہایت کم ہو جائے گا ۔ رکشے کا ڈیزائن بھی نہایت خوبصورت ہے اور سواریوں کے بیٹھنے کی گنجائش میں بھی اضافہ کیا گیا ۔