Friday, May 17, 2024

چینی دوشیزہ پاکستانی کی محبت میں شجاع آباد پہنچ گئی

چینی دوشیزہ پاکستانی کی محبت میں شجاع آباد پہنچ گئی
September 18, 2016
شجاع آباد(92نیوز)میڈ ان چائنا محبت نے مثال قائم کر دی ہےچینی دوشیزہ پاکستانی  کی محبت میں شجاع آباد چلی آئی ۔ کہتے ہیں کہ محبت اندھی ہوتی ہے اور جب بات اس سے بھی آگے نکل جائے تو اس محبت کو پانے کیلئے سات سمندر پاربھی کرنا کوئی مشکل نہیں لگتا ۔ چینی دوشیزہ نے بھی ایسی ہی محبت کی مثال قائم کی ہے جو اسے چین سے کھینچ کر جنوبی پنجاب کے پساندہ ترین علاقے شجاع آباد لائی ہے ۔چینی دوشیزہ کو شجاع سے نوجوان عمران سے محبت ہوگئی جو چین ڈاکٹر بننے کیلئے گیا تھا ۔ چینی دوشیزہ اپنی محبت کو پانے کیلئے شجاع آباد پہنچ چکی ہیں ۔