Friday, March 29, 2024

چینی خلائی جہاز خلابازوں کو لیکر ٹیانگونگ 2 خلائی سٹیشن پر اتر گیا

چینی خلائی جہاز خلابازوں کو لیکر ٹیانگونگ 2 خلائی سٹیشن پر اتر گیا
October 20, 2016
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کا خلائی جہاز شانزو الیون ٹیانگونگ ٹو خلائی سٹیشن پر کامیابی سے اتر گیا۔ دو خلانوردوں پر مشتمل اس مشن کا مقصد خلائی تحقیق کے حوالے سے نئی راہیں کھولنا ہے۔ شانزو الیون پیر کو چین کے شمالی حصے سے روانہ ہوا تھا۔ اس مشن میں موجود خلا باز تیس روز خلائی سٹیشن میں گزاریں گے۔