Friday, April 19, 2024

چینی خاتون نے ایک ہاتھ سے معذور ہونے کے باوجود پیانو بجایا

چینی خاتون نے ایک ہاتھ سے معذور ہونے کے باوجود پیانو بجایا
November 19, 2018
بیجنگ (92 نیوز) دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو اپنی معذوری کو اپنے شوق کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیتے۔ چین سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ایک ہاتھ سے معذور ہونے کے باوجود دنیا  کے سامنے پیانو بجا کر کیا۔ معذوری جہاں کئی لوگوں کے حوصلے پست کرتی ہے وہیں کئی بہادر افراد اسے اپنے شوق کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیتے۔ چین سے تعلق رکھنے والی اینلو نے بھی معذوری کے باوجود اپنے شوق کا دامن نہ چھوڑا اور یہ ہی وجہ ہے کہ اسے چین کے مشہور پیانو بجانے کیساتھ پیانو بجانے کا موقع ملا۔ اینلو بچپن میں ایک حادثے کے دوران اپنا سیدھا ہاتھ گنوا بیٹھی تھیں لیکن انہوں نے اپنے مشینی ہاتھ اور اپنے خوابوں کو تھاما اور ہمت نہ ہاری۔ بہادر خاتون کی ہمت کی لوگوں نے بھی خوب حوصلہ افزائی کی۔