Friday, April 26, 2024

چینی بینک نے اورنج لائن منصوبہ کیلئے ساڑھے 5 ارب روپے کی پہلی قسط جاری کر دی

چینی بینک نے اورنج لائن منصوبہ کیلئے ساڑھے 5 ارب روپے کی پہلی قسط جاری کر دی
May 11, 2016

لاہور (92نیوز) چین کے بینک نے لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کیلئے ساڑھے پانچ ارب روپے کی پہلی قسط جاری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایگزم بینک کی جانب سے ساڑھے پانچ ارب روپے کی پہلی قسط منصوبے کی نگرانی کرنیوالے چینی کنٹریکٹر کے اکاونٹ میں منتقل کر دی گئی ہے۔

منصوبے کیلئے پلرز کی تنصیب سمیت دیگر تیس فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ دوسری جانب منصوبے کے تعمیراتی کام کیلئے چینی انجینئرز بھی لاہور پہنچ چکے ہیں۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے حکومت ابتدائی کام تقریباً مکمل کر چکی ہے۔