Thursday, March 28, 2024

چینی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل وو شینگلی کی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

چینی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل وو شینگلی کی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
May 18, 2016
کراچی (92نیوز) چینی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل وو شینگلی کی دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے تو روایتی یونیفا رم میں ملبوس پاک بحریہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے مہمان کو گارڈز آف آنر پیش کیا۔ ایڈ مرل ذکا اللہ نے پاک بحریہ کے پرنسپل اسٹاف آفیسر ز اور انتظامیہ کے اعلی افسران سے چینی بحریہ کے سربراہ کا تعارف کروایا۔ بعدازاں ایڈ مرل ووشینگلی نے چیف آف نیول سٹاف سے پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ چینی بحریہ کے سربراہ کو آپریشنل امور پر مفصل بریفنگ بھی دی گئی۔ چینی بحریہ کے سربراہ نے خطے میں میر ی ٹائم سکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں اور عزم کی تعریف کی اور کہا کہ ایک ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے پاکستان خطے کی میری ٹائم سکیورٹی اور استحکام میں مرکزی کردار ادا کرہا ہے جو خطے میں آزادانہ اور محفوظ جہاز رانی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ چینی بحریہ کے سربراہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔