Thursday, May 9, 2024

چینی بحران، وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطح اجلاس آج طلب کرلیا

چینی بحران، وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطح اجلاس آج طلب کرلیا
June 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) چینی کے بحران میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے معاملہ پر وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطح کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں شوگر انکوائری رپورٹ میں ذمہ دار قرار دیئے گئے افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ہوگا، ملوث افراد کے خلاف مقدمات دائر کرنے کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔