Friday, April 26, 2024

چینی بحران ، شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ڈی جی ایف آئی اے کو جواب جمع کرا دیا

چینی بحران ، شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ڈی جی ایف آئی اے کو جواب جمع کرا دیا
April 16, 2020
 لاہور (92 نیوز) چینی بحران سے متعلق شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ڈی جی ایف آئی اے کو 45 صفحات پر مشتمل تفصیلی جواب جمع کرا دیا۔ جواب کے متن میں کہا گیا شوگر ملز مالکان پر لگائے جانیوالے الزامات درست نہیں،رپورٹ من گھڑت اور یک طرفہ تھی۔ ایف آئی اے نے تحقیقات میں شوگر ملز ایسوسی ایشن کا مؤقف شامل نہیں کیا تھا۔ خط کے متن میں کہا گیا اگر ایف آئی اے سے انصاف نہ ملا تو عدالت سے رجوع کریں گے۔ چینی بحران سے متعلق آنے والی فرانزک رپورٹ بھی تسلیم نہیں کریں گے۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے جواب میں کہا گیا چینی کے حوالے سے جو اقدامات کیے سب قانونی تھے۔ گوداموں میں نوے روز چینی کا اسٹاک رکھ سکتے ہیں ، سبسڈی لیکر اس سے کسانوں کو ادائیگیاں کی گئیں۔ خط میں کہا گیا کہ ایف آئی اے نے سارا زور شوگر ملز ایسوسی ایشن کی ساکھ متاثر کرنے پر دیا۔