Tuesday, April 16, 2024

چینی باشندے کا اغوا ڈھونگ نکلا، وزٹ ویزے کی مدت ختم ہونے پر روپوش ہوا

چینی باشندے کا اغوا ڈھونگ نکلا، وزٹ ویزے کی مدت ختم ہونے پر روپوش ہوا
April 28, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے گزری سے چینی باشندے کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین، ساؤتھ پولیس نے چینی باشندے کو گزری سے گرفتار کرلیا۔ چین کے باشندے کا کہنا ہے اسے کسی نےاغوا نہیں کیا بلکہ وزٹ ویزے کی مدت ختم ہونے پر خود چھپ گیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق چینی باشندے کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا، چینی باشندے کیخلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔