Thursday, April 25, 2024

چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے 2 اسپیشل سکیورٹی ڈویژن بنانےکا اعلان

چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے 2 اسپیشل سکیورٹی ڈویژن بنانےکا اعلان
June 12, 2019
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) سال 20-2019 کے بجٹ میں  چینی باشندوں کی سکیورٹی کے لئے  دو اسپیشل ڈویژن بنانےکا اعلان کیا گیا۔ وفاقی بجٹ میں وزارت داخلہ کی 51جاری اور 14 نئی سکیموں کیلئے 9ارب 84کروڑ 77لاکھ 69ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔جاری منصوبوں کیلئے 7ارب 98کروڑ 37لاکھ 69ہزار جبکہ نئے منصوبوں کیلئے 1ارب 86کروڑ 40لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

چینی باشندوں کا شادی کے نام گھناؤناکاروبار،خفیہ ادارے نے رپورٹ جمع کرا دی

جاری منصوبوں میں بلوچستان میں مغربی سرحدوں کو مزید موثر بنانے کیلئے صوبہ کے شمالی حصہ میں ایف سی کے 8نے ونگز کے قیام کیلئے 50کروڑ ، ایف سی کے بلوچستان میں ہیڈ کوارٹرز کی تعمیر کیلئے 50 کروڑ ،بلوچستان میں مغربی سرحدوں کو مزید موثر بنانے کیلئے صوبہ کے جنوبی حصہ میں ایف سی کے 7نے ونگز کے قیام کیلئے 40کروڑ ، کراچی میں رینجرز سندھ کے اہلکاروں کیلئے رہائشگاہوں کی تعمیرکیلئے 33کروڑ رکھے گئے ہیں ۔ اسلام آباد کے ماڈل پولیس سٹیشنز کیلئے 29 کروڑ، ایچ 16میں جدید ماڈل جیل کی تعمیرکیلئے 40کروڑ ، نیشنل رسپانس سنٹر فار سائبر کرائم فیز تھری کیلئے 40کروڑ، قومی فرانزک سائنس ایجنسی و اسلام آباد لیبارٹری کیلئے ساڑھے 22کروڑ،کے پی کے کے دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں کیلئے 47 کروڑ 27لاکھ، رحیم یارخان اور راولپنڈی میں چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے دو نئے سپیشل سکیورٹی ڈویژنز کے قیام کیلئے 33کروڑ52لاکھ30 ہزار روپے مختص کئے گئے ۔