Wednesday, April 24, 2024

چینی اور گندم کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ابتدائی رپورٹ پبلک کر دی ، وزیراعظم کا ٹویٹ

چینی اور گندم کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ابتدائی رپورٹ پبلک کر دی ، وزیراعظم کا ٹویٹ
April 5, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ ٹویٹ کیا کہ چینی اور گندم کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ابتدائی رپورٹ پبلک کر دی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وعدے کے مطابق چینی اور گندم کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ابتدائی رپورٹ پبلک کر دی۔ رپورٹ میں کسی قسم کی ٹمپرنگ نہیں کی گئی۔ وزیراعظم نے رپورٹ کے اجرا کو ایک مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کی حکومتیں سیاسی مفادات اور سمجھوتے کرکے اس قسم کی رپورٹس جاری کرنے کی جرات نہیں کرتی تھیں۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1246699113628008448?s=20 اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب اعلیٰ سطح کے تحقیقاتی کمیشن کی فرانزک رپورٹ کا انتظارہے جو 25 اپریل تک آئے گی۔ رپورٹ کے آنے کے بعد ذمہ داروں کےخلاف ایکشن لیا جائےگا۔ کوئی بھی طاقتور لابی عوام کے پیسے پر ناجائز منافع خوری نہیں کر سکےگی۔ قبل ازیں آٹا اور چینی بحران سے متعلق انکوائری میں انکشافات سامنے آگئے تھے۔ انکوائری میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ کی ذمہ دار بعض شوگر ملز کو قرار دیا گیا تھا۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق شوگر ملز مالکان نے چینی کو کنٹرول کرکے بحران پیدا کیا، چینی بحران کا 5 بڑی شوگر ملز نے فائدہ اٹھایا، جہانگیرترین، خسرو بختیار کی شوگر ملز نے فائدہ اٹھایا تھا ۔ انکوائری کمیٹی نے بحران کی مزید تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن کی سفارش کردی تھی ۔ انکوائری کمیٹی کی فرانزک آڈٹ کی بھی سفارش کر دی گئی تھی ۔ رپورٹ کے مطابق چینی کی برآمد کے باعث بھی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا ، ای سی سی نے دس لاکھ ٹن چینی برامد کرنے کی منظوری دی تھی،  سیکرٹری فوڈ سکیورٹی نے چینی برآمد کرنے کی مخالفت کی تھی۔