Wednesday, April 24, 2024

چینی اور آٹا بحران میں سو سے ڈیڑھ سو ارب کا ڈاکہ ڈالا گیا، احسن اقبال

چینی اور آٹا بحران میں سو سے ڈیڑھ سو ارب کا ڈاکہ ڈالا گیا، احسن اقبال
March 6, 2020

کراچی (92 نیوز) ن لیگی رہنماء احسن اقبال کہتے ہیں چینی اور آٹا بحران میں سو سے ڈیڑھ سو ارب کا ڈاکہ ڈالا گیا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چینی اور آٹے سے بڑا اسکینڈل پاکستان میں کوئی نہیں۔ حکومت کی انتقامی کارروائیوں سے کامیاب ہوکر آئے ہیں، حکومت نے جتنا زور جھوٹے مقدمے بنانے پر لگایا آدھا بھی مسائل کے حل پر لگاتی  تو بحران پیدا نہ ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں بی آر ٹی پشاور سے بڑا کوئی اسکینڈل نہیں مگر نیب کچھ نہیں کرے گا۔ اپنے 5 سال کے ترقیاتی منصوبوں کی ضمانت دے سکتے ہیں، ن لیگ نے 3 ہزار 200 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا۔ پاکستان کا سب سے بڑا ایٹمی توانائی کا منصوبہ شروع کیا۔ کراچی کے عوام ن لیگ کو ووٹ دیں، شہر کو لاہورسے زیادہ چمکائیں گے۔

ادھر کراچی میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس بدنظمی کاشکار ہوگئی، لیگی کارکنوں نے میڈیا نمائندوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔