Friday, April 26, 2024

چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، وزیر اعظم

چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، وزیر اعظم
February 9, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات کی جارہی ہیں یقین دلاتا ہوں ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1226362166674100224?s=20 وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ عوام کی مشکلات سے آگاہ ہوں۔ قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیےاقدامات کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی اورآٹےکی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تحقیقات شروع کی جا چکی ہیں۔ ذمہ داروں کو قرارواقعی سزا دی جائے گی اور قوم اطمینان رکھے ذمہ داروں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں عوام کو امید دلاتے ہوئے کہا کہ منگل کو اجناس کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کا اعلان کریں گے۔ گزشتہ روز بھی عمران خان نے اعلی سطح اجلاس میں کہا تھا کہ عوامی ریلیف کے لیے کچھ بھی کرنا پڑے کروں گا، قیمتوں میں کمی کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔