Saturday, April 20, 2024

چینی انجینئروں نے 19دنوں میں 57منزلہ عمارت بنا کردنیا کو حیرت زدہ کر دیا

چینی انجینئروں نے 19دنوں میں 57منزلہ عمارت بنا کردنیا کو حیرت زدہ کر دیا
May 1, 2015
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی تعمیراتی کمپنی کے انجینئروں نے کمال کر دکھایا، 57منزلہ عمارت صرف 19دنوں میں کھڑی کر دی۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ عمارت دنیا کی تیزترین تعمیر ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی تعمیراتی کمپنی نے منی سکائی سٹی نامی یہ 57منزلہ عمارت صوبے حنان کے دارالحکومت چنگ شا میں تعمیر کی ہے۔ انجینئروں نے ایک دن میں تین منزلیں تیار کیں۔ عمارت کی تعمیر میں اینٹوں کی جگہ بڑے بڑے بلاکس کو جوڑا گیا ہے۔ منی سکائی سٹی میں 19ہال، 800اپارٹمنٹس اور 4ہزار افراد کی گنجائش کے دفاتر بنائے گئے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ عمارت انتہائی مضبوط ہے اور زلزلوں کا مقابلہ کرنے کی خصوصیت کی حامل ہے۔ تعمیراتی کمپنی نے اس عمارت کی تعمیر سے قبل ساڑھے چار ماہ میں اس بلڈنگ کے 2ہزار 736حصے تیار کیے جن کو تعمیر کے دوران جوڑا گیا۔ چینی کمپنی 3ماہ میں دنیا کی بلندترین 220منزلہ عمارت بنانے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔