Thursday, April 25, 2024

چینی افواج کا برما کی سرحد کے قریب فوجی مشقوں کا آغاز، بری فوج اور فضائیہ کا اہداف کو نشانہ بنانے کا عملی مظاہرہ

چینی افواج کا برما کی سرحد کے قریب فوجی مشقوں کا آغاز، بری فوج اور فضائیہ کا اہداف کو نشانہ بنانے کا عملی مظاہرہ
June 3, 2015
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی فورسز نے برما کی سرحد کے قریب صوبے ینان میں زمینی فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ چینی فوج نے مشقوں کے دوران زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں، ٹینکوں سے گولے برسائے۔ چینی بری فوج اور فضائیہ نے زمین سے فضا میں اہداف کو نشانہ بنانے کا عملی مظاہرہ کیا۔ صرف آٹھ سیکنڈ میں ہدف کی نشاندہی کرنے والے ریڈار بھی مشقوں کا حصہ ہیں۔ مشقوں کا مقصد چینی فضائیہ، آرٹلری، ائیرڈیفنس اور انفینٹری کے جوانوں کی جنگی صلاحیتیں بہتر بنانا، بری فوج اور فضائیہ میں کوآرڈی نیشن بہتر بنانا ہے۔ پیپلز لبریشن آرمی کا کہنا ہے کہ مشقوں سے متعلق برما حکومت کو پیشگی آگاہ کر دیا گیا تھا۔ مشقوں کی اختتامی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔