Friday, March 29, 2024

چینی اسکینڈل پر تحقیقات، رپورٹ پبلک کرنا تاریخی اقدام ہے، وزیر اعظم

چینی اسکینڈل پر تحقیقات، رپورٹ پبلک کرنا تاریخی اقدام ہے، وزیر اعظم
May 30, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا،  ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو کورونا صورتحال سمیت سیاسی و معاشی امور پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں آئندہ بجٹ کے خدوخال پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی اسکینڈل پر تحقیقات اور رپورٹ پبلک کرنا تاریخی اقدام ہے، مافیا نے سیاست کو کاروبار بنایا ہوا ہے، سیاست میں رہ کر کرپٹ سیاستدان مافیا کی مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اتنے عرصہ سے لوٹا جا رہا تھا کسی نے توجہ نہیں دی، مجھے عوام اور کمزور طبقہ کی فکر ہے، کورونا پر حکومت نے بہترین اقدامات کیے ہیں، آئندہ بجٹ میں عام آدمی کا تحفظ یقینی بنائیں گے، کورونا کی صورتحال سے معاشی عدم استحکام پیدا ہوا۔