Saturday, April 20, 2024

چینی اسکینڈل میں وزیراعظم مجرم ہیں، کمیشن میں پیش ہوں، ن لیگ

چینی اسکینڈل میں وزیراعظم مجرم ہیں، کمیشن میں پیش ہوں، ن لیگ
May 27, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) مسلم ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ چینی اسکینڈل کی انکوائری میں وزیراعظم کو مجرم قرار دیا گیا، کمیشن کے سامنے پیش ہوں۔ مسلم ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے رپورٹ اس لیے پیش کی گئی تاکہ عمران خان کو بچایا جائے، وزیراعظم نے قلت کے باوجود چینی برآمد کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کو سبسڈی کی زبانی ہدایات کس نے دیں؟ کمیشن کو اسد عمر کے جوابات تسلی بخش نہیں تھے، لاپتہ وزیراعظم کا نتھیا گلی میں سراغ ملا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ 201،2018 کی گردان کی گئی کہ سبسڈی دی گئی، فارن ایکسچیج کو بڑھانے کے لئے سبسڈی دی گئی، ن لیگ نے 5 سال چینی کی قیمت نہیں بڑھنے دی، چینی تو خسرو بختیار کی مل سے ایکسپورٹ ہو رہی تھی، کمیشن نے کیوں نہیں خسرو بختیار کو بلایا، سلمان شہباز شوگر مل کو شہباز شریف کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے تب سبسڈی دی جب چینی کی قلت نہیں تھی، رزاق داؤد نے کہا عمران خان نے حکم دیا کہ چینی بر آمد کی جائے۔ ترجمان مسلم ن لیگ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں چینی کا ایکسپورٹ اپمورٹ کا ڈیٹا نہیں ملتا، تو بتایا جائے کہ یہ چینی انہوں نے کہاں اسٹور کی، ہماری پوری حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے، اس پر کام جا ری ہے، جیسے ہی مکمل ہو گیا تو ہم اس کو ہر عدالت میں لے کر جائیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر سے درخواست ہے کہ رپورٹ میں داؤد رزاق کا جواب پڑھ لیں، عثمان بزدار کو وربل انسٹرکشن کس نے دیں، شہزاد اکبر نے اصل مجرموں کو پچھلی گلی سے بھگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کورونا سے نہیں ن لیگ سے لڑ رہی رہی ہے، ن لیگ درد ناک واقعات پر سیاست نہیں کرتی۔ طیارہ حادثہ میں ابھی تک لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی، عمران خان کو پاکستان پر مسلط کیا گیا، گزشتہ ہفتے سے کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ کورونا ایک تاریخی وباء سر پر ہے، اس کے بارے کام کریں، وینٹی لیٹرز کی کمی ہے۔ جدی پشتی کاروبار کرنے والوں شہباز شریف سے پوچھا جاتا ہے کہ کیچن کیسے چلتا ہے، مسلم لیگ ن ایک ایک پیسے کا حساب دو سال سے دے رہی ہے، زمان پارک کا گھر ڈیمولیش کرکے دس کروڑ کا گھر کیسے بنا؟۔ کل یوم تکبیر ہے، نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، اس پر سلام نواز شریف۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کہاں ہیں، وہ لاپتہ ہیں، لاپتہ وزیر اعظم کو نتھیا گلی سے تلاش کرلیا گیا ہے، کارکردگی نہ ہو تو یہ دوسرے پر الزامات لگانے شروع کر دیتے ہیں، اگر کوئی پارٹی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھ سکتی ہے یا کر سکتا ہے تو نواز شریف کی قیادت میں ہی یہ ممکن ہے، پاکستان مسلم لیگ ن گرم موسم سے نہیں گھبراتی، ن لیگ کے پچھلے پانچ سالہ دورے حکومت میں ایک دھیلے کی کرپشن دکھا دیں ہم سیاست چھوڑ دیں گے۔