Friday, April 26, 2024

چینی آٹے کی کرپشن میں جو ملوث ہوا رگڑا جائے گا، شیخ رشید

چینی آٹے کی کرپشن میں جو ملوث ہوا رگڑا جائے گا، شیخ رشید
April 25, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیرریلوے شیخ رشید کہتے ہیں کہ چینی آٹے کی رپورٹ لیٹ ہو جائے گی، اس کرپشن میں جو ملوث ہوا رگڑا جائے گا۔شہباز شریف کو پتا ہے کہ ان کا کیس سیریس ہے، میرے موکل تو کہتے ہیں کہ بچت نہیں ہو گی۔ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی آٹے کی رپورٹس عمران خان کی وجہ سے سامنے آئی ہیں۔ چینی آٹا اور آئی پی پی اور دوسرے تمام چور عمران خان کے دور میں اندر ہوں گے۔ شہباز شریف کی اپنی بھتیجی سے نہیں بن رہی، بھتجی کہہ رہی ہے کہ خاقان عباسی کو صدر بنائیں۔ وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ زرداری کو پتا کہ یہ 3 مہینے سیاست کے نہیں ہیں۔ عید کا سیزن نہایت خطرناک مراحل سے گزر رہا ہے ہمیں ایک راستہ اپنانا ہے کہ لوگوں کے روزگار بھی چل سکیں اور اس بیماری سے نجات بھی ملے۔ گورنمنٹ کے کچھ وزراء اپوزیشن کے لوگوں کے ساتھ رابطے میں ہیں کہ وہ کیا ترمیم چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بجٹ بنانے والے یہ نہیں کر سکتے تو ریلوے کا بجٹ ہمیں دے دیں ہم خود بنا لیں گے۔ ریلوے کا پانچ ارب روپے  کا مہینہ کا نقصان ہو رہا ہے۔ سوموار کے دن سے 15 ٹرینوں کی سروس کو شروع کریں گے۔ ہم نے سارے اسٹیشنوں پر 50 فٹ کے فاصلے پر کام کرنے والے تھرمل گیٹ لگا دئیے تھے۔ کل گورنمنٹ کے فیصلے کے بعد ہم 10 تاریخ کو ٹرینوں کے حوالے سے فیصلہ کریں گےـ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی اس بیماری سے تمام لوگوں کو نجات دے۔ ہماری ٹرین چمن پہنچ گئی ہے جو قرنطینہ سینٹر کے طور پر استعمال ہوگی۔ عید کا سیزن نہایت خطرناک مراحل سے گزر رہا ہے۔ ہمیں ایک راستہ اپنانا ہے کہ لوگوں کے روزگار بھی چل سکیں اور اس بیماری سے نجات بھی۔