Wednesday, April 24, 2024

چینل 92نیوزنے بھارت کے منفی پروپیگنڈے کا بھانڈا پھوڑ دیا

چینل 92نیوزنے بھارت کے منفی پروپیگنڈے کا بھانڈا پھوڑ دیا
November 26, 2018
فیصل آباد ( 92 نیوز) 92 نیوز نے بھارت کے منفی پروپیگنڈے کا بھانڈا پھوڑ دیا ،جن دو پاکستانی طلباء کو دہشت گرد ثابت کرنے اور بھارت داخل ہونے کا دعویٰ کیا گیا وہ دونوں طالب علم فیصل آباد میں اپنے مدرسے میں موجود ہیں ۔  محمد طیب اور محمد ندیم کی گنڈا سنگھ بارڈر کے قریب بنائی گئی تصویر کو بنیاد بنا کر پورے بھارت میں پوسٹر لگا دئیے گئے۔ چینل 92 نیوز نے بھارتی منفی پروپیگنڈے کا بھانڈا پھوڑ دیا اور دنیا کو حقیقت سے آگاہ کرنے کیلئے ان دونوں طلباء کے پاس پہنچ گیا جنہیں دہشت گرد ثابت کرنے اور بھارت داخل ہونے کا واویلا کیا گیا، دونوں طالب علم فیصل آباد میں اپنے مدرسے جامعہ امدادیہ میں موجود ہیں۔ حقیقت کیا ہے دونوں طلباء نے بتا دی ، کہا کہ  وہ رائےونڈ اجتماع میں شرکت کیلئے گئے، لاہور کی سیر کی اور گنڈا سنگھ بارڈر کے قریب سنگ میل پر لی گئی تصویر نے بھارت کے اوسان خطا کردئیے، سارے بھارت میں پوسٹر لگوا دئیے گئے کہ وہ دہشت گرد ہیں اور انڈیا میں داخل ہو چکے ہیں۔ طلبا کے استاد بھی کہتے ہیں کہ دونوں طلباء معزز نوجوان اور عالم دین بن رہے ہیں۔ کئی سال سے زیرتعلیم طلباء کی مدرسے میں موجودگی اس بات کی گواہ ہے کہ ہمسایہ ملک نے مکاری اور عیاری سے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کی کوشش کی لیکن بغل میں چھری اور منہ میں رام رام کرنے والوں کو ہمیشہ کی طرح منہ کی کھانا پڑی۔