Thursday, April 18, 2024

چینج آف کمانڈ کی تقریب 29 نومبر کی صبح جی ایچ کیو سے ملحقہ ہاکی گراؤنڈ میں ہوگی

چینج آف کمانڈ کی تقریب 29 نومبر کی صبح جی ایچ کیو سے ملحقہ ہاکی گراؤنڈ میں ہوگی
November 26, 2016

 راولپنڈی(92نیوز)نئے  آرمی چیف  جنرل قمرجاوید باجوہ کی تقرری کا اعلان ہوتے ہی استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں  ۔  چینج آف کمانڈ کی تقریب اُنتیس نومبر کی صبح جی ایچ کیو سےملحقہ ہاکی گراؤنڈ میں ہوگی۔  سبکدوش ہونے والے  سپہ سالار جنرل راحیل شریف  نئے آرمی چیف کو روایتی چھڑی پیش کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق نئے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا اعلان ہوتے ہی چینج آف کمانڈ کی تقریب کی تیاریاں بھی عروج پر پہنچ گئیں ۔ تقریب اُنتیس نومبر کو جی ایچ کیو سے ملحقہ ہاکی گراؤنڈ میں ہوگی ۔ تقریب کے دوران سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف  نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کو روایتی چھڑی پیش کریں گے ۔ اس  کے بعدملک کے 16 ویں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  فرمان امروز جاری کرینگےجبکہ سبکدوش ہونے والے آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا اور وہ یادگار شہدا پر بھی حاضری دیں گے ۔  تقریب میں سابق فوجی سربراہوں کے ساتھ ساتھ وفاقی وزراءسمیت اہم شخصیات  کو بھی مدعو  کیا جائے گا۔