Sunday, May 5, 2024

چین:تبت میں5.5شدت کازلزلہ،60سےزائدافرادزخمی

چین:تبت میں5.5شدت کازلزلہ،60سےزائدافرادزخمی
May 12, 2016
تبت(ویب ڈیسک)چین کےعلاقےتبت میں زلزلے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچااور ساٹھ سےزائدافرادزخمی ہو گئے۔ چینی حکام کےمطابق ریکٹراسکیل پرزلزلےکی شدت پانچ اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی ہے زلزلےکامرکزتبت کاشہر کاتاہے اوراس کی گہرائی سات کلومیٹرتھی۔ زلزلےکےباعث کئی پلوں اورسڑکوں کوبھی نقصان پہنچا اورساٹھ سےزائد افرادزخمی ہوگئےجنہیں اسپتال منتقل کردیاگیاہےجن میں سےسات افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔