Wednesday, April 24, 2024

چین ، ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد19ہوگئی

چین ، ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد19ہوگئی
August 25, 2018
بیجنگ( 92 نیوز) چین کے شمال مشرق میں  ہوٹل میں آتشزدگی سے مرنے والوں کی تعداد 19ہو گئی جب کہ 23افراد زخمی ہو گئے ۔ چین کے شمال مشرق میں ہوٹل میں  چار سو مربع میٹر رقبے پر مشتمل عمارت میں اچانک آگ بھڑک اتھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ حکام نے عمارت میں تباہی کی فوٹیج جاری کردی جس میں عمارت کی آگ سے کالی ہوجانے والی دیواروں اور ٹوٹے ہوئے شیشوں سے تباہی کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔