Wednesday, April 24, 2024

چین کے وزیراعظم لی کوچیانگ لیما پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر شاندار استقبال، اربوں ڈالر کے معاہدے متوقع

چین کے وزیراعظم لی کوچیانگ لیما پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر شاندار استقبال، اربوں ڈالر کے معاہدے متوقع
May 23, 2015
لیما (ویب ٹیسک) چین کے وزیراعظم لی کوچیانگ لاطینی امریکی ممالک کے دورے کے تیسرے مرحلے میں پیرو پہنچ گئے ہیں۔ اربوں ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے کریں گے۔ لیما انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیرو کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا اور چاق وچوبند فوجی دستے نے معزز مہمان کو سلامی دی جبکہ صدارتی محل میں صدر اویانتا اومالا اور ان کی اہلیہ بھی اپنے مہمانوں کے لئے چشم براہ تھیں۔ لی کوچیانگ پیرو میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کے معاہدوں پر دستخط کریں گے۔ اس سے پہلے انہوں نے برازیل میں انتیس سے تریپن ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ چین کی حکومت ایک طرف ایشیا تو دوسری طرف امریکا کے پڑوسی ممالک سے تعلقات اور سرمایہ کاری میں مصروف ہے۔ یہ ویسے ہی اقدامات ہیں جو امریکا ماضی میں کرتا آیا ہے۔ چین کی عالمی سطح پر سرمایہ کاری سے اس کا اثرونفوذ بڑھ رہا ہے۔ چین کا پیرو سے آزادانہ تجارتی معاہدہ بھی ہے اور دونوں کی تجارت کا حجم چودہ اعشاریہ بتیس ارب ڈالر ہے جبکہ چین کی سرمایہ کاری چودہ ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔