Tuesday, April 23, 2024

چین کے وزیر خارجہ کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا امکان

چین کے وزیر خارجہ کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا امکان
August 21, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) چین کے وزیر خارجہ کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق وانگ ژی چھ ستمبر یوم دفاع کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق  چین کے  وزیر خارجہ   کا دورہ ابتدائی طور پر دو روزہ شیڈول ہے ۔وہ صدر ڈاکٹر عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان ، وزیر خارجہ اور آرمی چیف سے  ملاقاتیں کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق  ملاقاتوں میں مقبوضہ کشمیر کے مخدوش صورتحال پرتبادلہ خیال ہوگا،افغانستان میں دیرپا قیام امن کیلئے افغان مفاہمتی عمل پر بھی گفتگو ہو گی۔